خبیر پختون خواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا، نو منتخب وزیراعلیٰ
خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا، نو منتخب وزیراعلیٰ
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے اسمبلی خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب مراد سعید اور ہم سب چیخ چیخ کر بتا رہے تھے کہ دہشتگردوں کو واپس لایا جارہا ہے تو کہا جارہا تھا کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں، تو پھر آج آپریشنز کس لیے کر رہے ہو؟ کیا تب جھوٹ بولتے تھے یا اب جھوٹ بولتے ہو؟ میرے لیڈر عمران خان نے کہا خیبرپختونخواہ میں ملٹری آپریشنز حل نہیں ہے، اب ہمارے ہوتے ہوئے خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا صرف عمران خان کا ہے اور یہاں پر صرف عمران خان کی چلے گی، میرا لیڈر جب آپریشن کے خلاف ہے تو یہاں کوئی آپریشن نہیں کرسکتا، تمام فیصلے بند کمروں میں کیے گئے، ذات کے لیے فیصلے کیے گئے، یہ اس مسئلے کا حل نہیں، براہ مہربانی آپ افغانستان کی پالیسی پر نظر ثانی کریں، جو بھی پالیسی بنائیں اس میں خیبرپختونخواہ کی حکومت، یہاں کے عوام اور قبائلی لوگوں کو اعتماد میں لیں تو انشاءاللہ مثبت جواب آئے گا۔
