وزیر اعلی سہیل آفریدی کا آج وفاقی حکومت کے افغان مہاجرین سے متعلق اجلاس میں شرکت سے انکار
وزیر اعلی سہیل آفریدی ڈٹ گیا
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نے آج وفاقی حکومت کی زراعت اور افغان مہاجرین کے حوالے سے میٹنگ میں ذاتی طور پر شرکت سے معذرت کی ہے ۔
وزیر سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختون خواہ کی عوام نے عمران خان کو ووٹ اور مینڈیٹ دیا ہے اور جب تک عمران خان سے مل کر پالیسی گائیڈ لائنز نہیں لیتا تو کسی ایسی میٹنگ میں شرکت صوبے کی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہوگی ۔
اس حوالے سے مزید وزیر اعلی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ وفاقی حکومت جلد از جلد اس مسلے کو حل کرے گی ۔
Tags:
PAKISTAN NEWS
