اسپیڈو میٹر کا شاہکار: جب مچل اسٹارک کی گیند 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی دی۔
آسٹریلیا کے تیز رفتار باؤلر مچل اسٹارک نے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں نہ صرف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، بلکہ ایک ایسی گیند کرائی جس نے پل بھر میں سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ اسپیڈو میٹر پر ان کی ایک گیند کی رفتار 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی دی، جو فوری طور پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹارک نے 5 اوورز میں محض 20 رنز دے کر ایک اہم وکٹ حاصل کی۔ ان کی اسپیل نے بھارتی بلے بازوں کو مشکل میں ڈالے رکھا، لیکن اس سے بھی زیادہ توجہ اس ایک گیند نے کھینچی جس کی رفتار نے سب کو حیران کر دیا۔
یہ اسپیڈو میٹر کی تکنیکی غلطی تھی ۔ اسٹارک عام طور پر 140-145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں ،یہ غلطی براڈکاسٹ کے دوران اسپیڈو میٹر سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ہوئی۔
شعیب اختر کا 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کا عالمی ریکارڈ اب بھی قائم ہے ۔
-min.png)