وزیراعلی خیبرپختون خواہ سہیل آفریدی کا بڑا اعلان : عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا،عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی وزیر داخلہ کے ساتھ بیٹھوں گا ۔
خیبر پختونخواہ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوۓ وزیر اعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ اپنے صوبے کی عوام کا سر جھکنے نہیں دوں گا،میرا لیڈر اس سسٹم کا باپ ہے ۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم خیبرپختونخوا کو دینے سے روکی ہوئی ہے، میں اپنے صوبے کی عوام کا حق لے کر رہوں گا۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزرات داخلہ کو صوبائی حکومت کے ساتھ بیٹھنے کا کہا ہے ، عمران خان سے ملاقات کے بعد وزارت داخلہ کے ساتھ بیٹھیں گے ۔
وفاق کے ذمے صوبے کے پانچ سو ارب بقایا ہیں، وزارت داخلہ محسن نقوی نے پولیس کو جو خراب اور پرانی بلٹ پروف گاڑیاں دی گئیں یہ ہم واپس کررہے ہیں ۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ مجھ پر من گھڑت الزامات لگاۓ گئے مجھے ناکام کرنے کے لیے بیانیہ بنایا جارہا ہے،یہ کہا جارہا ہے اداروں اور وفاق سے ٹکراؤ ہوگا میں آئین و قانون کی بات کرتا ہوں اگر اپنے لیڈر سے بات کرنا ٹکراؤ ہے تو پھر یہ ٹکراؤ مجھے قبول ہے ۔
