وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نے جمعہ کو ٹی ایل پی سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کل بروز جمعہ پی ٹی آئی تحریک لبیک پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی اور اب سے کچھ دیر پہلے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ سہیل آفریدی نے بھی اسی سلسلے میں سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں یہ کہا کہ کل بروز جمعہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر ٹی ایل پی سے اظہار یکجہتی کے لیے صوبے بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج ریکارڈ کرائیں گی ۔
Tags:
PAKISTAN NEWS
-min.png)