حکومت کا سہیل آفریدی کو واضح پیغام: بلیک میلنگ نہیں چلے گی
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سہیل آفریدی کو بار بار یہ واضح پیغام دیا جا رہا ہے کہ ان کی بلیک میلنگ کی حکمت عملی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، آفریدی کو 30 دن نہیں بلکہ 31 دن مکمل کرنے کی مہلت دی گئی ہے، اس کے بعد ہر قسم کے اقدامات کی آزادی ہوگی۔
گزشتہ روز وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کے اجلاس جو کہ افغان مہاجرین اور زراعت سے متعلق تھا اس میں شرکت سے انکار کیا ، سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جب تک عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہیں ہوتی میں ایسے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا ۔
وزیر اعلی سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس جو مینڈیٹ ہے وہ عمران خان کی وجہ سے خیبر پختونخواہ کی عوام نے مجھے دیا ہے لہذا وفاقی حکومت میرے اس مینڈیٹ کا احترام کریں اور عمران خان سے ملاقات کو یقینی بناۓ ۔
