وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کا وفاقی حکومت کی سوشل میڈیا اکٹویسٹ کے خلاف کاروائی پر ردعمل
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوۓ وزیر اعلی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کے پی میں جتنے بھی سوشل میڈیا ورکرز ہیں یا باہر سے کوئی صوبے میں ہے اسے گرفتار نہیں کیا جائے گا یہ ہدایات پی ٹی آئی کیلئے نہیں بلکہ سب کیلئے ہیں۔
اس صوبے میں کسی کو سیاسی طور پر نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی
سہیل آفریدی کی آئی جی پولیس کو ہدایت
بحثیت وزیرِ اعلیٰ میرے اوپر صرف عمران خان ہے بحثیت پارٹی کارکن میں پارٹی چئیرمین، صدر اور تنظیم کو جواب دہ ہوں کسی مشاورتی کونسل کی ضرورت نہیں پولیس کو واضح ہدایات دی ہے کہ صوبے سے کسی سوشل میڈیا ورکر کا اغوا برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سہیل آفریدی کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
Tags:
PAKISTAN NEWS
