رانا ثنا اللہ کی دھمکی: پاکستان تحریک انصاف والے اگر نومبر میں اسلام آباد آۓ تو اس بار ردعمل سخت ہوگا۔

رانا ثنا اللہ کی دھمکی: پاکستان تحریک انصاف والے  اگر نومبر میں اسلام آباد آۓ تو اس بار ردعمل سخت ہوگا

https://stsurdupoint.blogspot.com/2025/10/blog-post_99.html

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد نورین نیازی نے یہ کہا کہ تحریک کا اعلان ہوچکا ہے اور مناسب وقت میں بتا دیا جاۓ گا ،اس کے ردعمل میں میڈیا سے بات کرتے ہوۓ مشیر براۓ سیاسی امور  رانا ثناءاللہ نےکہاکہ پی ٹی آئی اگر احتجاج کے لیے نومبر میں اسلام آباد آۓ گی تو جواب پہلے سے سخت ہوگا ۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے اس بار اٹک پل کراس کرنا بھی مشکل ہوگا، حکومت کسی دباؤ میں نہیں آۓ گی ۔ پچھلے  احتجاجوں میں جو خامیاں رہیں ، انہیں اس بار مکمل طور پر دور کر دیا جاۓ گا۔

گزشتہ روز نورین نیازی کے اعلان کے بعد حکومت نے وفاقی پولیس ، رینجرز اور دیگر فورسز کی تعیناتی کا حکم دیا ہے،جبکہ چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں ۔


Previous Post Next Post

Contact Form