پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذکرات کا عمل شروع ہوا اور پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی ،مذکرات کا مقصد سرحد پار دشت گردی کے فوری خاتمے ، افغان طالبان سے عالمی وعدوں کی پاسداری اور اپنی سرزمین پر سرگرم دشت گرد تنظیموں کے خلاف قابل تصدیق کاروائیوں کا مطالبہ تھا ۔
آج سے کچھ روز پہلے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے یہ پیغام دیاتھا کہ مجھے پیرول پر رہا کریں تو میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذکرات کے ذریعے امن قائم کرا سکتا ہوں ۔
اب دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائز کا معاہدہ طے پاگیا ، پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا ، دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے ۔
پچیس اکتوبر کو دونوں ممالک کے وفود کے درمیان استنبول میں دوبارہ ملاقات ہوگی،دونوں ممالک نے قطر اور ترکیہ کا شکریہ ادا کیا
Tags:
PAKISTAN NEWS
