قبائلی اضلاع کی تقدیر بدلنے کے لیے وزیر اعلی سہیل آفریدی کا تاریخی اقدام
پشاور – 7 نومبر 2025ء (پریس ریلیز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ویژن اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی عملی قیادت میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کی تقدیر بدلنے کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا تاریخی ترقیاتی پیکج شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا قبائلی اضلاع کے لیے سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے جو تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، روزگار، کھیل، امن و امان، معاشی استحکام اور توانائی کے شعبوں میں انقلابی تبدیلی لائے گا۔اس انقلابی پراجیکٹ کے تحت نئے اسکولز، کالجز اور ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس قائم کیے جائیں گے جبکہ جدید اسپتال، کلینکس اور موبائل ہیلتھ یونٹس صحت کے نظام کو مضبوط بنائیں گے۔
سڑکوں، پلوں اور صاف پانی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے اسکل ڈیویلپمنٹ اور ٹریننگ پروگرامز شروع ہوں گے۔ کھیلوں کے شائقین کے لیے اسپورٹس کمپلیکس اور گراؤنڈز تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ پولیس ریفارمز، جدید تربیت اور سیکیورٹی سسٹم کے ذریعے امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔معاشی استحکام کے لیے کاروباری مراکز قائم ہوں گے اور نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
توانائی کے شعبے میں ٹرانسمیشن لائنز، فیڈرز، سولر سسٹم اور سولر گرڈز کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ عمران خان کے "نئے پاکستان" کے خواب کی تکمیل ہے اور ضم شدہ قبائلی اضلاع کو ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے لے کر آئے گا۔پی ٹی آئی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ اس تاریخی پیکج کے تحت آنے والے چند ماہ میں زمینی کام کا آغاز ہو جائے گا اور عوام کو فوری ریلیف ملے گا۔
-min.png)