دنیا کی 25 بااثر مسلم سیاستدانوں کی فہرست، عمران خان واحد پاکستانی

 دنیا کی 25 بااثر مسلم سیاستدانوں کی فہرست، عمران خان واحد پاکستانی

https://stsurdupoint.blogspot.com/2025/11/pakistan-news-6.html


 اردن کے رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سینٹر کی جانب سے جاری کردہ 2025 کی رپورٹ "دی مسلم 500، دی ورلڈز 500 مسٹ انفلوئنشل مسلمز" میں دنیا بھر کے بااثر مسلم سیاستدانوں کی فہرست میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام واحد پاکستانی کے طور پر شامل ہے۔ یہ اعزاز عمران خان کی عالمی سطح پر مسلم امہ میں مقبولیت اور سیاسی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتا ہے، جو ان کی قید کے باوجود برقرار ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق، یہ فہرست حکمرانوں اور سیاستدانوں کی کیٹیگری میں "ہنر ایبل مینشنز" (قابل ذکر شخصیات) کی ہے، جہاں عمران خان کو  24 نمبر پر رکھا گیا ہے

 رپورٹ میں عمران خان کو ان کی 2018 سے 2022 تک کی وزارت عظمیٰ، کرپشن کے خلاف مہم، اور فلسطین سمیت مسلم مسائل پر آواز اٹھانے کی وجہ سے سراہا گیا ہے۔ ان کی جیل میں قید ہونے کے باوجود پاکستان اور پاکستانی ڈائسپورا میں مقبولیت کو تسلیم کیا گیا۔فہرست میں پاکستان سے صرف عمران خان کا نام سیاستدانوں کی کیٹیگری میں ہے۔

 


Previous Post Next Post

Contact Form