وزیر اعلی سہیل آفریدی آج اڈیالہ جیل عمران خان سے ملاقات کے لیے جاۓ گے ۔

 خبیر پختونخواہ کے وزیر اعلی سہیل آفریدی آج اڈیالہ جیل عمران خان سے ملاقات 
کے لیے جاۓ گے ۔

https://stsurdupoint.blogspot.com/2025/10/blog-post_16.html

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے نئے وزیر اعلی سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی دو آرڈرز جاری کیے 'ایک آرڈر خیبر پختونخواہ آئی جی کے نام کہ  صنم جاوید کی پشاور سے گرفتاری کی تفصیلی رپورٹ دے' جبکہ دوسرا آرڈر پنجاب حکومت کے نام تھا کہ وزیر اعلی کے پی کے اڈیالہ جیل عمران خان سے ملاقات کرنے آرہے ہیں لہذا ان کی ملاقات کے انتظامات کیے جاۓ۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ ، وزیر اعلیٰ کا عمران خان سے ملاقات کے لئے آج 16 اکتوبر کو اڈیالہ جانے کا فیصلہ۔ 

وزیر اعلی کی عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کے لئے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کرکیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا۔وزیر اعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کروانے کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں، مراسلہ

میڈیا چینل سے بات کرتے ہوۓ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی عمران خان سے ملاقات کرانے کا اختیار وزیر اعلی پنجاب کے پاس نہیں ہوتا ، یہ اختیار اڈیالہ جیل کے سپریڈنٹ کے پاس ہے اور دوسرا عدالت کے اختیار میں ہے۔

وزیر اعلی سہیل آفریدی کا تعلق خبیر پختونخواہ کے قبائلی علاقے سے ہے اور ایک عام سے آدمی ہے ، کالج دور سے ہی اپنی سیاست کا آغاز کیا ، سہیل آفریدی کے پی کے کا پہلا وزیر اعلی ہے جس کا تعلق قبائلی علاقے سے ہے 
Previous Post Next Post

Contact Form