وزیر اعلی خبیر پختونخوا سہیل آفریدی کا پہلا نوٹس

 وزیر اعلی خبیر پختونخوا سہیل آفریدی کا پہلا نوٹس

https://stsurdupoint.blogspot.com/2025/10/blog-post_55.html



وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی  کاعہدہ سنبھالتے ہی صنم جاوید کے معاملے کا نوٹس،وزیر اعلی نے آئی جی خیبر پختونخوا کو صنم جاوید کے معاملے پر تفصیلی رپورٹ کل تک جمع کروانے کی ہدایت ۔

 اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھایا، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔


 تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کے حلف کی راہ اس وقت ہموار ہوئی جب گزشتہ روز  پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیر اعلیٰ کے حلف کے معاملے پر فیصلہ جاری کہ گورنر خیبر پختونخواہ نو منتخب وزیر اعلی سے حلف لیں، لہذا آج گورنر ہاؤس میں گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کے نو منتخب وزیر اعلی سے حلف لیا ۔

حلف لیتے ہی وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی  کا صنم جاوید کے معاملے کا نوٹس،وزیر اعلی نے آئی جی خیبر پختونخوا کو صنم جاوید کے معاملے پر تفصیلی رپورٹ کل تک جمع کروانے کی ہدایت ۔

Previous Post Next Post

Contact Form