بلی تھیلے سے باہر آگئی ، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی ،ہتھیار ڈالیں ورنہ طاقت سے چھین لیں گے
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دیتے ہوۓ کہا کہ حماس ہتھیار ڈالے ورنہ طاقت کے زور پر چھین لیں گے ، اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوۓ حماس کو یہ ہی دھمکی دی کہ معاہدے کے تحت حماس ہتھیار ڈالے ورنہ طاقت کا استعمال کیا جاۓ گا۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر راساں ادارے کے مطابق اسرائیل جنگ بندی کے باوجود خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوۓ ہیں اور مختلف جھڑپیوں میں 150 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔
دوسری جانب حماس کے ترجمان حازم قاسم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تنظیم کا اسلحہ زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق یہ معاملہ پیچیدہ ضرور ہے مگر اسے قومی اتفاقِ رائے کے دائرے میں حل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کے اپنے دفاع کے حق کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے انتظامات ممکن ہیں جو علاقے کے امن و استحکام کو یقینی بنائیں۔
Tags:
INTERNATIONAL NEWS
-min.png)